5 اپریل 2016 - 06:50
ایرانی کمانڈوز کا ایک دستہ شام روانہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کا کہنا ہے کہ پینسٹھ ویں بریگیڈ کے کمانڈوز کا ایک دستہ مشاورتی مشن پر شام بھیجا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بری فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر امیر علی آراستہ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ بری فوج کے پینسٹھ ویں بریگیڈ کے کمانڈوز کے دستے کو مشاورتی مشن پر شام روانہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشاورتی مشن پر کمانڈوز کو شام بھیجنے کا یہ سلسلہ صرف پینسٹھ ویں بریگیڈ سے ہی مخصوص نہیں ہے بلکہ دیگر بریگیڈ سے بھی کمانڈوز شام بھیجے گئے ہیں۔

ایران کی بری فوج کے مذکورہ عہدیدار نے کہا کہ فوج کے سبھی ڈویژنوں اور بریگیڈ کو ڈرون طیاروں سے بھی لیس کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ وہ، دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی عوام اور حکومت کی مدد کے لئے اپنے فوجی مشیر شام بھیجتا ہے۔

.......

/169